3 ستمبر 2013 - 19:30
عراق،کار بم دھماکے،200 سے زائد جاں بحق اور زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں کئی کار بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں 70 سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ابنا: عراقی دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے تلبیہ کے قریب مصروف شاہراہ پر ایک کار میں بم دھماکےمیں 9 افراد ہلاک ہوئے جبکہ بغداد میں ہی مزید 5 مختلف کار بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 70 سے زیادہ ہو چکی ہے اور متعدد افراد زخمی ہیں۔ سیکیورٹی حکام  اور اسپتال ذرائع کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ عراقی ذرائع ان بم دھماکوں کا ذمہ دار امریکہ اور کالعدم بعثی عناصر کو قرار دیے رہے ہیں۔ گذشتہ روز اسی سلسلے میں عوام نے دہشتگرد تنظیم ایم کے او کی کمین گاہ پر دحاوا بول دیا تحا جس کے نتیجے میں متعدد منافقین کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

.......

/169